مشرف کو میں نے ہٹایا کیوں کہ وہ دوبارہ مارشل لاءلگا دیتے

 
0
990

لاہور۔ اگست 21  (ٹی این ایس)   سابق صدر آصف زرداری نے  دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف کو  و ہی ہٹا سکتےتھے اوران کو انھوں نے ہی ہٹایا ۔
ایک     نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  زرداری نے کہا کہ اگروہ ایسا نہ کرتے تو وہ دوبارہ مارشل لاءلگا دیتے ۔

زرداری نے سوال کیا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ کس سے ہے جبکہ وفاق اور پنجاب میں نواز شریف کی جماعت کی حکومت ہے  ؟

انھوں نے دعویٰ کیا کہ جی ٹی روڈ ریلی میں بھی ان کو ناکامی ہوئی ،پورے کارواں میں پولیس کے ہی دس ہزار لوگ تھے۔

زرداری نے   ایک اوردعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں ن لیگ کو حکومت بنانے دی لیکن اب وہاں حکومت ہم بنائیں گے۔آصف زرداری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے بہت سے رہنما ان سے رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبر پختون خوا میں سونامی کا خاتمہ ہو چکا ہے ان کے بیانات صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود رہے ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں ہم نے فوج کو مضبوط کیا۔