مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے کرگل اسکردو اور ترتک کھپلو راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

 
0
469

سرینگر(ٹی این ایس)   مقبوضہ کشمیر کی  کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ کرگل سکردو روڑ کو کھولنے کامطالبہ کہا ہے تاکہ منقسم خاندان ایک دوسرے سے مل سکیں۔

 گذشتہ روز کرگل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرگل امن کی علامت ہے اوراس بات کی ضرورت ہے کہ اوراس بات کی ضرورت ہے کہ کرگل سکردو روڑ کو کھولا جائے تاکہ منقسم خاندان ایک دوسرے سے مل سکیں۔

 اس موقع پر انھوں نے اپنے پارٹی لیڈر مظفر بیگ کی طرح نریندر مودی کی خوشامد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی 15اگست کی تقریر میں  انھیں ان میں واجپائی کی جھلک نظر آئی ہے۔

مودی نے  اس تقریر کے دوران کشمیر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ گولی یا گالی نہیں بلکہ پیار محبت پہ یقین رکھتے ہیں۔ محبوبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نریندر مودی کشمیر سے متعلق مضبوط پالیسی لیکر آئیں گے اور اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرگل جنگ کے بعد سرحدوں پر کشیدگی بدستور جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ واجپائی نے ایک امن عمل کا آغاز کیا تھا ہم امید کریں گے کہ موجودہ وزیر اعظم اسی تقش راہ پر چلیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان اور کشمیر میں امن عمل کی شروعات کریں گے۔

محبوبہ مفتی نے آر پار راستوں کے معاملے پر کہا کہ ان راستوں کو کھولنے سے ریاست میں تجارت کی بحالی ہوگی اور اس سے ریاست ایک بار پھر وسطی ایشیا کی گیٹ وے بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی اہمیت کے راستے کھولنا انکی  پارٹی کےبی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت کے ایجنڈا آف الائنس میں شامل ہے اور ہم اس بات کی بھر پور کوشش کریں گے کہ کرگل اسکردو اور ترتک کھپلو راستوں کو کھولا جائے تاکہ ریاست میں امن اور تجارت کو فروغ حاصل ہو۔