اسلام آباد(ٹی این ایس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے علامہ اقبال کی برسی پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی

 
0
16

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے علامہ اقبال کی برسی پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی……
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے پاکستان کے مشہور شاعرعلامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ یہاں تک کہ یونیورسٹی اتوار کو مارکنگ کے لیے کھلی تھی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات اتوار کو منایا گیا . ٹیوٹرز فورم پاکستان کے صدراصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے نام پرانتظامیہ شاعر مشرق یاد کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس طرح عظیم شاعر کا پیغام نوجوانوں میں پہنچائیں گےٹیوٹرز فورم پاکستان کے صدر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں جنہوں نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد کو نئی جہت بخشی۔ انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر فلسفی اور مفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ انہوں نےکہا کہ روزانہ دیگر غیر ضروری تقریب کا اہتمام کیا جا تاہے لیکن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے برسی کے موقع پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی