پریس ریلیز
اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 17 مئی، 2024): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سمیت غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر تیزی سے آپریشنز کئے جارہے ہیں.
اس ضمن میں جمعہ کے روز جناح گارڈن ایکسٹینشن میں ایل او پی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں اور ایل او پی سے باہر بنائے گئے داخلی راستوں سمیت تمام سڑکوں کو ختم کردیا گیا. سی ڈی اے انتظامیہ نے جناح گارڈن کی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ منظور شدہ ایل او پی کے اندر رہ کر تعمیرات کی جائیں۔ جناح گارڈن کی انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ پیر کے روز باقاعدہ فیس جمع کروا کر اجازت نامہ حاصل کرلیں گے.
مزید برآں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 25 بلڈنگز کو سربمہر کردیا. واضح رہے سربمہر کی گئی 25 عمارتیں بلڈنگ کنٹرول و ریگولیشن 2020 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئیں تھیں.
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آئندہ دنوں میں بھی سی ڈی اے کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی.