ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پاکستان مشکل حریف ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔
اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لیونگسٹن ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔
2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی، زاہد محمود، حارث رؤف اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا۔
19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلیئرنس دیدی ہے۔