بحریہ ٹاون انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کردی جس میں دعوی کیا گیا کہ ملک ریاض کی جانب سے پاکستان کے معروف تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو مختلف اوقات میں بھاری رقم اور پلاٹ دیے گئے۔
ادھر پی ٹی آی سے وابستہ متعدد ایکس اکاونٹ پر بحریہ ٹاون کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیئر کی جارہی ہیں۔بحریہ ٹاون کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر)اکاونٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی فہرست گردش کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بحریہ ٹان کی جانب سے صحافیوں کو تنخواہیں دی گئیں، اس فہرست میں استعمال ہونے والا لیٹر ہیڈ بھی دھوکا دہی والا ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاون اس غلط معلومات کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔













