سانگھڑ (ٹی این ایس) سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

 
0
80

کراچی: سانگھڑ میں کٹی ہوئی ٹانگ والی اونٹنی کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فریال تالپور کی ہدایت پر ٹانگ کٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زخم کے علاج اور اسے مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے اونٹ کو کراچی پہنچایا گیا۔

اینیمل ہسپتال کے افسر ڈاکٹرخوشی محمد راجپوت کی نگرانی میں کراچی لایا گیا۔ رات گئے اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ممبران زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی لائے اور اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹنی کا علاج شروع کردیا۔