اسلام آباد(ٹی این ایس) ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا : وزیر خزانہ

 
0
101

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف نہ دینے پر تنقید کی جارہی ہے۔ حکومتی اخراجات میں کمی نہ ہونے کی بات درست ہے، ہمیں حکومتی اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔ جب ادارے اربوں روپے کے نقصان کررہےہیں تو کیسے ریلیف دیں؟ جن وزارتوں سے متعلق فیصلہ ہوچکا ہے وہ بند کردینی چاہئیں۔ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سب کچھ نجی شعبے کو دینا ہوگا۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے میری چیئرمین شپ میں اعلیٰ سطحی وزارتی کمیٹی قائم کی ہے۔ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں تجاویز وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے۔ جو شعبے ٹیکس نہیں دے رہے ان کو سسٹم میں لا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو تجاویز میں بتائیں گے کہ کن وزارتوں کو بند کرنا ہے۔