آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سینچری داغ دی

 
0
477

ہیمپشائیر اگست22(ٹی این ایس)انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سینچری داغ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ڈربی میں انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں ہیمپشائر اور ڈربی شائر کے درمین کوارٹر فائنل کھیل جا ر ہے۔ میچ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تاریخ ساز اننگ کھیل ڈالی۔ آفریدی نے محض 42 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سینچری داغ دی۔ آفریدی نے اپنی اس اننگ میں 7 چھکے جبکہ 10 چوکے رسید کیے۔ آفریدی 101 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ یہ اننگ آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی سب سے بڑی اننگ تھی۔