راولپنڈی، استانی چار سالہ طالبہ کو زیر تشدد زخمی کرنے کے بعد فرار

 
0
610

راولپنڈی،اگست 31 (ٹی این ایس ) ڈھوک پراچہ کے علاقہ میں ایک استانی نے شفقت سے عبارت پیشہ کی تذلیل کرتے ہوئے اپنی چار سالہ شاگرد کو سخت تشدد کا کشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق معصوم سیدہ نمرہ نامی طالبہ پر اسکی استانی مس خالدہ نے کلاس روم پیشاب کرنے پر ڈنڈے سے تشدد کیا۔ نمرہ کو  تشدد سے کمر اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

احساس جرم پر ٹیچر مس خالدہ تشدد کے بعد سکول سے فرار ہوگی۔ بچی کے والدین نے  وزیر اعلی اور دئگر متعلقہ حکام سے واقع کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔