پانی کی نکاسی نہیں ہوسکتی، نیا سیوریج سسٹم درکار ہے۔ مئیر کراچی نے ہاتھ کھڑے کر لئے

 
0
444

کراچی ، اگست 31 (ٹی این ایس) میئر کراچی وسیم اختر نے صاف طور پر کہدیا ہے کہ  کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل نہیں ہو سکتا .کراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شہرمیں پانی کی نکاسی کیلئے صرف 9 پمپ ہیں،سیوریج سسٹم اور کچرا ٹھکانے لگانے کا درست نظام ہونے تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔  انھوں نے کہا کہ ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے سمندر کا پانی واپس آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ کچرا نالوں میں نہ جانے دے۔ سندھ حکومت نے مسئلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی، اس  سے ہم بالکل ناامید ہو چکے ہیں ۔