آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، ٹریننگ کیمپ کیلیے21 کھلاڑیوں کا اعلان

 
0
342

لاہور، مارچ 01 (ٹی این ایس): آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کیلیے لگائے جانے والے قومی ٹریننگ کیمپ کیلیے21 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

جلال الدین کی سربراہی میں نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کیلیے 28 فروری سے 8 مارچ تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شیڈول تربیتی کیمپ کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ ہیڈ کوچ مارک کولز کی نگرانی میں منعقدہ کیمپ کیلیے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، ناہیدہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، جویریہ ودود، ارم جاوید، منیبہ علی، فریحہ محمود، سدرہ نواز، ثنا میر، ندا ڈار، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، ماہم طارق، ایمن انور اور انعم امین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہونا ہے، سیریز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے