پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے 28 پیسے اضافہ

 
0
347

اسلام آباد مارچ 01 (ٹی این ایس) : وفاقی حکومت نے عوام پرمہنگائی کا پٹرول بم گرا دیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے 28 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے گزشتہ روزیکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوائی تھی۔

اوگرا کی سمری پرعمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 56 پیسے،ڈیزل2 روپے 62 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپیہ اضافہ کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 45 پیسے مقرر،پٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 65 روپے 30پیسے مقررکردی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل یکم مارچ سے ہوگا۔