بیگم کلثوم نواز کی کامیاب سرجری

 
0
446

لندن، اگست 31 (ٹی این ایس) سابق ازیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم   نواز  کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، سرجری کے بعد انھیں آپریشن تھیٹر سے سی سی یو میں منتقل کردیاگیاہے تاہم ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ابھی انھیں ایک دو روز تک ہسپتال میں رہنا پڑے گا۔

نوا زشریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ نے بیگم کلثوم کو این اے 120 کے  امیدوار کے طور پر اتارا تاہم اسکے فوری بعد وہ اچانک لندن چلی گئیں اور اگلے روز ہی انکی صاحبزادی مریم نواز نے انکشاف کیا کہ بیگم کلثوم کو گلے میں کینسر لاحق ہے۔

جمعرات کوانکی سرجری ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر سے سی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف جو چند روز پہلے ہی لندن چلے گئے تھے نے کہا ہے کہ کلثوم نوازشریف کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور اب کلثوم نوازشریف کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔