اسلام نے دین، مال، جان، عزت اور عقل پر حملے سے منع فرمایا،مسلم حکمران اللہ کا قرب حاصل کریں۔خطبہ حج

 
0
457

مکہ مکرمہ ، ستمبر 01 (ٹی این ایس) جمعرات کوڈاکٹر سعد بن ناصرالشتری نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان امن پسند ہیں.اسلامی تعلیمات بھائی چارے اور امن کا درس دیتی ہیں.اللہ سے دعا گو ہیں کہ مسلمانوں کو پہلا قبلہ بیت المقدس مل جائے،اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا.مسلمانوں کے حکمران اللہ کا قرب حاصل کریں.والدین اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم سے آراستہ کریں.بہترین آدمی ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے، اللہ کے راستے میں خرچ کرنے والوں کو اس کا 700گنا سے زائد لوٹا یا جاتا ہے. اسلام نے دین، مال، جان، عزت اور عقل پر حملے سے منع فرمایا.کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے.کسی کو رنگ و نسل کے لحاظ سے ایک دوسرے پر کوئی فوقیت نہیں ہے.فوقیت کا معیار صرف تقویٰ ہے۔

خطبہ حجة الوداع مختصر تھا مگر دین کے تمام اصول اس میں سمٹ گئے۔