کوئٹہ، سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 10 دہشتگرد ہلاک

 
0
4858

کوئٹہ:ستمبر 1(ٹی این ایس): ہرنائی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالی10 دہشتگردی کی لاشیں ہرنائی ہسپتال منتقل کر دی گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے عملے نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بنائے گئے تربیتی کیمپوں کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران دہشتگردوں اور فورسز کے ما بین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں10 دہشتگرد ما رے گئے سیکورٹی فورسز کے عملے نے تین تربیتی کیمپوں کو مسمار کر کے وہاں سے بھاری مقدار میں، اسلحہ، گولہ بارود، راکٹ لانچر، دستی بم اور دیگر مواد قبضے میں لے لیا علاقے کی سویپنگ اور سرچنگ کے بعد ہلاک ہونیوالے 10 دہشتگردوں کی لاشیں ہرنائی ہسپتال منتقل کر دی گئی جنہیں ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔