عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

 
0
22724

لاہور:ستمبر 1(ٹی این ایس) عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کل بروز ہفتہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ بھی منائی جائے گی۔ عید کے موقع پر محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آیندہ 12 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاو، مردان، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میرپورخاص، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان اور کراچی میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔