شمالی کوریا ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرے : پاکستان

 
0
517

اسلام آباد ستمبر 3(ٹی این ایس) پاکستان نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب برتنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے کامیاب کیمیائی تجربے کی مذمت کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کو کیمیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرنا چاہیے جب کہ کیمیائی دوڑ کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی ضرورت ہے . انہوں نے مطالبہ کیا کہ  پیانگ یانگ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔

واضح رہے شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیںجبکہ چین ، جاپان ، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا بھر میں شمالی کوریا کے اقدامات کی مذمت کی جارہی ہے۔