اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے ہر وقت تیارہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
115

سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے ہر وقت تیارہے۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے ملازمین ووٹ کی طاقت سے ان بہرپیوں کو شکست سے دوچارکریں گے۔ اورنگزیب خان
سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام پروگرام میں امان اللہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ ملک عاصم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عالم نصیر،نائب صدرراجہ ظفردیگر ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل۔


اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان شمولیتی پروگرام ڈی ایم اے آفس میں منعقدہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور مزدوروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،شمولیتی پروگرام میں سی ڈی اے لیبریونین (امان اللہ خان گروپ) کے سرپرست اعلیٰ ملک عاصم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عالم نصیر،نائب صدرراجہ ظفر،سراج الملوک،ثاقب جنجوعہ،زاہد کیانی،حاجی اخترعباس،ملک اسحاق،ذیشان الہیٰ،ملک رفیق،دانش مورس،چاند،عمران کرامت سمیت سینکڑوں ملازمین نے سی ڈی اے لیبر یونین اور ایمپلائز یونین (پاشاگروپ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،ملک عاصم،علی اصغرمانی بٹ و دیگر عہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا مشن ملازمین کی بلاتفریق خدمت اور انکے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،آج کی شمولیت اس بات کی گواہ ہے کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی بطور سی بی اے کارکردگی کو دیکھ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہوئے ہیں اور ہمیں ملک عاصم اورانکے ساتھیوں پر فخر ہے اور انشاء اللہ انکی شمولیت سے سی ڈی اے مزدور یونین مزید مضبوط ہو گی اورنئی توانائی کے ساتھ ریفرنڈم میں حصہ لیں گے اورتمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ دوران سی بی اے ہم نے مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے بے شمارمسائل حل کیے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی مزدوروں کو مزید خوشخبریاں دی جائیں گی جس سے سی ڈی اے کا مزدور خوشحال ہو گا،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے ہر وقت تیارہے اور سی ڈی اے کا مزدورباشعورہو چکا ہے جو اپنے بہترمستقبل کا فیصلہ کرنا جانتاہے،ان بہرپیوں کو انشاء اللہ ایک دفعہ پھر عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے،آخر میں انھوں نے ملک شکیل اعوان،ملک نعمان اور چوہدری طارق گجر کا خصوصی طورپر شکریہ اداکیا۔