وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس آج ہو گا

 
0
455

اسلام آباد: اگست 24 (ٹی این ایس)  امریکی صدر کی جانب سے افغان پالیسی اور پاکستان سے متعلق دھمکی آمیز بیان سمیت ملک کی سلامتی کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل  منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔

اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اورمشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوا بھی شریک ہونگے

اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ نئی افغان پالیسی اور پاکستان کے بارے میں دھمکی آمیز بیان کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ سے متعلق بھی بات ہوگی