راولپنڈی (مظہر شاہ )ایس ایچ او واہ کینٹ راجہ عثمان کا ہمراہ ٹیم منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ 04 شراب سپلائرز سمیت 06 ملزم گرفتار غیر قانونی اسلحہ و چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ نے ہمراہ پولیس ٹیم علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن میں شراب سپلائر ملزم اسماعیل سے20 لیٹر شراب ۔ ملزم صغیر سے20لیٹر شراب، ملزم ذیشان سے15لیٹر شراب، ملزم تیمور سے15لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ پولیس ٹیم نے ملزم زوالقرنين سے 600 گرام چرس ملزم آفاق دوران گشت پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او واہ کینٹ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔