راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل عامر شہزاد خالق حقیقی سے جا ملے، کانسٹیبل عامر شہزاد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے، متوفی کانسٹیبل عامر شہزاد کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ گنگ سروبہ میں ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل عامر شہزاد خالق حقیقی سے جا ملے، کانسٹیبل عامر شہزاد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے،متوفی کانسٹیبل عامر شہزاد کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ گنگ سروبہ میں ادا کی گئی، کانسٹیبل عامر شہزادایم ٹی سیکشن پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے، کانسٹیبل عامر شہزاد سال 1995میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا اس موقعہ پر کہنا تھا مرحوم انتہائی محنتی، ملنسار اورفرض شناس تھے،جن کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔