اردن کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا دورہ ایل او سی ۔ بھارتی جارحیت کے بارے آگاہ کیا گیا۔

 
0
4915

مظفر آباد: اگست 24 (ٹی این ایس) اردن کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل محمود اے فریحات نے کل اپنے ایک وفد کے ہمراہ ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر  کا دورہ کیا ۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر  مہمان فوجی وفد کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی  اور اسکو آگاہ کیا گیا کہ کس طرح  بھارتی فوج  آئے روز فائر بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے  سیویلین آبادیوں کو خاص طور پر  نشانہ بناکر انکی جانوں اور املاک   کو نقصان پہنچاتی ہے۔ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا بھی مہمان وفد  ہمراہ تھے۔