عالمگیر سوسائٹی ماڈل کالونی میں ایک 8 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک

 
0
1476

کراچی :اگست24(ٹی این ایس) عالمگیر سوسائٹی ماڈل کالونی میں ایک 8 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا

اطلاعات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کی بارش نے جہاں کئی اداروں کی نااہلی اور بے عملی کو بے نقاب کیا وہیں کے الیکٹرک کے آگے بھی ایک بار پھر کئی سوالیہ نشان ڈال دیئے۔

بتایا جاتا ہے کہ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح ماڈل کالونی میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا اور سڑکیں زیر آب آنے کے علاوہ ناقص انتظام کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں میں بھی کرنٹ دوڑا۔جاں بحق ہوئے بچے اذہان الدین صدیقی کے چچا شفیق الدین صدیقی نے ایف آئی آر میں کے الیکٹرک کے چئیرمین وقار حسن صدیقی اور سی ای او محمد طیب ترین کے خلاف کاروائی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو بار بار مطلع کیا گیا تھا کہ بجلی کے کھبے سے گزرنے والا کرنٹ کسی جانی نقصان کا پیش خیمہ ہے تاہم  2 روز گزرنے کے باوجود انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی اور اس طرح ان کا بھتیجا اور ایک معصوم بچہ کے ایلکٹرک کی مجرمانہ غفلت کا شکار ہو کر اہل خانہ سوگ وار کر گیا۔