رکن اسمبلی کے صاحبزاے کی باحفاظت بازیابی،پانچ اغواء کار ہلاک

 
0
338

کراچی اگست24(ٹی این ایس) سندھ پولیس نے ایک موثر کاروائی میں رکن  صوبائی اسمبلی کے بیٹے کو اغواء کاروں سے بازیاب کرالیا ہے۔  رکن اسمبلی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو   نامعلوم  مسلح افراد نے  گزشتہ  منگل کو گڈاپ قصبہ میں سپر ہائی وے پر غواء کیا تھا۔ وقوعہ کے بعد  ہی  ایس ایس پی ملیر  راو انوار  کی سرکردگی میں پولیس متحرک ہوگئی تھی۔ مغوی کی   بازیابی کے لئے  مختلف سکیورٹی ایجنسیز کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

بدھ کے روز نادرن بائے پاس پہ پولیس کااغواء کاروں کے گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا ،اغواء کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی  جوابی فائرنگ کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی ،جھڑپ میں گینگ کے پانچ کارندے ہلاک ہو گئے اور ان کے چنگل سے مغوی  حیات بلوچ کو  بازیاب کرا لیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے رکن صوبائی اسمبلی مرتضی بلوچ کے بیٹے کی اغوا کاروں کے چنگل سے باحفاظت رہائی پر سندھ پولیس کو شاباش اور دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

گڈاپ تھانے میں رہا شدہ نوجوان سے ملاقات کے موقع پر سہیل انور خان سیال نے سندھ پولیس کو بروقت کاروائی پر ستائشی کلمات اور انعام سے نوازا اور کہا کہ راو انوار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے باحفاظت رہا ہونے والے نوجوان کو مبارک کے ساتھ خیریت بھی دریافت کی اور کہا کہ صوبے سے جرائم کے مکمل خاتمے تک سندھ حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور عوام کو تحفظ اور سکون کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے