اسلام آباد(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات

 
0
72

اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ شیر افضل مروت کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے بیان کے مطابق پولیس شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے گولڑہ تھانے لے گئی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے شیر افضل مروت کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم گزشتہ ہفتے شیر افضل مروت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر اب کوئی نو مئی ہوا تو اس کے ذمہ دار ہم ہوں گے اور ہم سب حکمتِ عملی وہ بنائیں گے۔ البتہ تحریکِ انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا اپنا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔