انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔دوسری جانب شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی اور احمد چٹھہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔واضح رہے کہ شعیب شاہین کو تھانہ نون میں درج مقدمہ میں جیل بھیجا گیا ہے۔