محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد علی جونیجو کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان

 
0
22914

لاہور اگست24(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسدعلی جونیجو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد خان جونیجو نے نوازشریف سے ملاقات کی اور ان پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس موقع پر نوازشریف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ وہ جلد ہی سندھ کا دورہ کریں گے ، جب بھی سندھ گئے ہیں، بہت پیار اور محبت ملی۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ سندھ ہمیں دیگراکائیوں کی طرح بہت عزیز ہے ، سندھ صوفیوں اور قلندروں کی سرزمین ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملے گی ۔
یادرہے کہ اسدعلی جونیجو اس سے پہلے مسلم لیگ ق کیساتھ تھے اور سندھ کے صوبائی عہدیدار بھی رہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نوازشریف نےمحمدخان جونیجومرحوم کی سیاسی خدمات کوبھی سراہاجبکہ اس موقع پر اسدعلی جونیجو نے نوازشریف کودورہ سندھ کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔ملاقات میں  گورنرسندھ محمد زبیر،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، خواجہ سعدرفیق،پرویزرشید اورسینیٹرڈاکٹرآصف کرمانی بھی موجود تھے۔