دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

 
0
367

لاہور  اگست24(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملکی مسائل بہت حد تک حل کئے گئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیاں بے مثال ہیں‘ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن اور محفوظ ہے‘ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے‘ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل صفایا کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیاں بے مثال ہیں۔ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور کا مکمل صفایا کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔،شہباز شریف نے کہا ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کرکے 2018 کے انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے۔

ماضی گواہ ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ، میرٹ کے فروغ سے حقدار کو اس کا حق ملا ہے، ہم نے فرسودہ نظام کو دفن کرکے ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آئندہ بھی ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کرکے دوہزارا ٹھارہ کے انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام آئندہ بھی مسلم لیگکو ہی کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔