لاہور ہائیکورٹ کامیڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج پر عملدرآمد روکنے کا حکم

 
0
274

لاہوراگست24 (ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیدیا۔ عدالت میں عائشہ سمیت 11 طلبہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میڈیکل ا نٹری ٹیسٹ کے پیپرز آؤٹ ہو گئے جسکی وجہ سے انٹری ٹیسٹ کا جواز ختم ہو گیا اور نااہل طلبہ بھی پیپرز کے آؤٹ ہونے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور قابل طلبہ کی حق تلفی ہو گی۔ درخواست گزار کے مطابق 35 سو سیٹوں کیلئے 65 ہزار امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج روک دیئے ہیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا ہے