راولپنڈی ایس ایچ او صدربیرونی ندیم ظفر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، 13 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ لڑکے کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد واسع گھر سے مدرسہ گیا جو واپس نہ آیا ہے، صدر بیرونی پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے گمشدہ بچے کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے انتھک محنت اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ شدہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا،بچے کے ملنے پر والدین نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔













