فتح جنگ ( سٹاف رپورٹر )سپیشل پرائس کنٹرول مجرسٹریٹ فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کا مقامی گاؤں جھنگ کے مرکزی چوک میں واقعہ پٹرول پمپ پر چھاپہ پیمانہ میں ھیر پھیر ثابت پمپ انتظامیہ کو 60 ھزار روپے جرمانہ عائید مقدمہ بھی درج جبکہ مقامی ھوٹل کی بھی چیکنگ صفائی کے بہتر انتظام پر ھوٹل عملہ کو شاباش دی بدھ کو چودری شفقت محمود اچانک جھنگ پہنچے جہاں انہوں نے ہوٹلوں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جنگ چوک کے مرکز میں واقع پٹرول پمپ پر بھی چھاپا مارا انہوں نے پیمانہ چیک کیا جس کے بعد پیمانے میں بدترین بددیانتی ثابت ہو گئی چوہدری شفقت محمود نے موقع پر 60 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ پمپ انتظامیہ کے خلاف ایف ائی ار درج کر لی اس کے بعد انہوں نے ایک ہوٹل کا معائنہ کیا صفائی کی صورتحال بہت اچھی تھی جس سے متاثر ہو کر سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ میں ہوٹل انتظامیہ کو شاباش دی اور صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ گزشتہ کئی ماہ سے چودری شفقت محمود ناجائز منافہ خوروں ماپ تول میں کمی کرنے والے عناصر کے خلاف متحرک ہیں فتح جنگ شہر اور گرد و نوا میں اپریشن جاری ہے ناجائز منافق خوری ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن ہو رہا ہے اور اب چوہدری شفقت محمود نے پٹرول پمبوں کے پیمانے چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد فتح جنگ کے پٹرول مافیا میں کھلبلی مچ گئی