سعودی کسٹم نے 2 ملین سعودی ریال سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

 
0
385

سعودی عرب اگست 25(ٹی این ایس): سعودی عرب میں ال بتہ کسٹم آفیسرز نے 2,232,300 سعودی ریال کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا جو کہ گاڑی میں چھپا کر رکھے گئے تھے اور گاڑی ریاست چھوڑ کر جانے والی تھی۔ کسٹمز کے جنرل ڈائریکٹر عبدالرحمن الماہنہ نے بتایا کہ ایک “نجی” گاڑی روانگی میں تھی اورریاست سے باہر جانے والی تھی، کسٹم کلئیرنس کے لئے پہنچی توکسٹم پر روایتی طریقہ کار کے دوران گاڑی کے اسپیئر ٹائر میں سے پیسے برآمد ہوئے جو کہ ٹائر کی خول میں چھپائے گئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آنے یا ریاست سے جانے والے مسافروں کے پاس اگر 60،000 سعودی ریال سے زیادہ کی رقم ہے تو انہیں وہ کسٹم کو ظاہر کرانا ہوں گی نہیں تو اسے غیر قانونی مانا جائے گا اور رقم لانےیا لے جانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔