راولپنڈی (مظہر شاہ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں نامزد 02 اشتہاری مجرمان گرفتار، اشتہاریوں شہاب اور حماد نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری ندیم کو قتل کر دیا تھا،اشتہاری شہاب اور حماد سگے بھائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا،اشتہاریوں شہاب اور حماد نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری ندیم کو قتل کر دیا تھا،اشتہاری شہاب اور حماد سگے بھائی ہیں،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ریس کورس پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام زرائع بروے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔