راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار

 
0
35

راولپنڈی ( )ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم نعیم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا،واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، خواتین سے زیادتی، تشدد جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔