امریکہ کا مزید 4 ملکوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 
0
374

واشنگٹن اگست25(ٹی این ایس) امریکہ نے مزید چار ملکوں  کے ویزوں پر تاحکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیوریٹی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ملکوں کےلیے امریکی ویزوں پر تاحکمِ ثانی پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی حکومت سے تعاون نہیں کررہے۔ ویزا پابندی کی زد میں آنے والے ملکوں میں کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی اور سیرالیون شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیوریٹی کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کو ان ملکوں پر ویزا پابندیوں کی باضابطہ درخواست بھجوائی جاچکی ہے جس کی مطابقت میں جلد ہی کوئی نیا حکم نامہ جاری کردیا جائے گا۔ ویزا پابندیوں کا اصل مقصد ان ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ امریکا سے بے دخل کیے گئے اپنے شہریوں کو واپس قبول کریں اور اپنے مقامی قوانین کے مطابق ان پر مقدمات بھی چلائیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں وفاقی قانون کی رُو سے وہاں کے وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی ملک کے خلاف محدود یا مکمل ویزا پابندیاں عائد کرسکیں یعنی اب یہ فیصلہ موجودہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو کرنا ہوگا کہ وہ مذکورہ چاروں ممالک پر کس نوعیت کی اور کیسی ویزا پابندیاں عائد کرتے ہیں