جرمنی اور فرانس رواں برس جون تک یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے: فرانسیسی وزیرِ خزانہ

 
0
597

صوفیہ،اپریل  29 (ٹی این ایس):  فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس رواں برس جون تک یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزیر خزانہ نے یہ بات بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقدہ یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں کہی۔ لے مائر کا مزید کہنا ہے کہ جرمنی اور فرانس مشترکہ طور چاہتے ہیں کہ یورو زون مزید طاقتور اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوجائیں ۔ اسی کانفرنس میں جرمن وزیر مالیات اولاف شولس نے کہا کہ ایک مربوط مشترکہ منصوبے پر مئی یا جون کے مہینے میں اتفاق رائے ہو سکتا ہے ۔