سہون میں واپڈا  کے اسکریپ  گودام میں آتشزدگی، فائر سروس نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

 
0
259

جامشورو، اپریل  29 (ٹی این ایس): سہون میں واپڈا  کے اسکریپ  گودام میں موجود سامان کو اچانک آگ نے لپیٹ میں لے لیا تاہم فائربرگیڈ کے عملے نے بر وقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا ۔

چوکیدار خیر محمد رمد اور جان محمد رند نے رپورٹرس کو بتایا  کہ فائربرگیڈ کا عملہ بغیر کسی دیر کے پہنچا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پالیا جاسکا ہے جب کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس پر کنٹرول کرنا ممکن نہیں لگ رہا تھا۔ آگ کے باعث واپڈا کے اسکریپ کا پرانہ سامان کچھ متاثر ہوا ہے جب کہ گودام کے ساتھ علاقہ مکین رہائش پذیر تھے اگر وقت پر فائربرگیڈ کا عملہ نہ پہنچتا تو بڑا سانحہ پیش آ سکتا تھا ۔