اسلام آباد (ٹی این ایس) ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج کی سربراہی میں سی ڈی اے ہسپتال میں اہم اقدامات

 
0
23

اسلام آباد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج کی سربراہی میں سی ڈی اے ہسپتال میں اہم اقدامات ،بچوں کی ایمرجنسی کو بڑوں کی ایمرجنسی سے علیحدہ کر دیا گیا، بچوں کی ایمرجنسی کے ساتھ ہی بچوں کا وارڈ بھی بنا دیا گیا ہے تاکہ وارڈ میں شفٹ کرنے سے متعلق کوئی مسائل پیدا نہ ہوں ۔

ڈاکٹر نعیم تاج نے کہا کہ بچوں کی زیادہ دیکھ بھال کے حوالے سے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ہسپتال کی مزید تعمیر وترقی کے حوالے سے اہم اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ،، جس کا فائدہ سی ڈی اے ملازمین اور انکے خاندانوں کو ہوگا