اسلام آباد (ٹی این ایس) رینجرز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ترجمان کا ردعمل

 
0
84

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ رینجرز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ رینجرز اہلکار سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کی تیز رفتاری سے شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرزحادثے میں رینجرز کے تین اہلکار شہید ہوئے جبکہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے، شہید ہونے والوں میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان، سپاہی شاہنواز شامل،اوکاڑا کے سپاہی آصف کی حالت تشویشناک، اللہ سے دعا ہے کہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے،سیکیورٹی فورسز بشمول رینجرز ملک کا امن برقرار رکھنے کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔