ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا ، وزیراعظم

 
0
462

 

کراچی اگست 27(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل 2کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا، دوپارٹیوں کی ایل این جی لانے کی بولی جمع کرائی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل 330 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ٹھیکہ دینےکے14ماہ کےاندر ایل این جی پر کام شروع کردیا گیاہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ایل این جی پاکستان لانے کی ماضی میں سرکاری کوششیں ناکام رہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے،اب تک ایل این جی کے 100جہاز یہاں آچکےہیں۔

واضح رہے کہ یہ کراچی میں ملک کا دوسرا ایل این جی ٹرمینل ہے۔یومیہ 600 ایم ایم سی ایف ڈی گنجائش کے حامل اس ٹرمینل پر18 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے