اسلام اباد (ٹی این ایس) (ثاقب خان کھٹڑ)سینیئر ممبر بورڈ آف اسلام اباد (ثاقب خان کھٹڑ)سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو نبیل جاوید کی صدارت میں مری ماسٹر پلان/ڈیولپمنٹ پلان اور سرمائی سیزن کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس مری میں اجلاس کا انعقاد

 
0
286

اسلام اباد (ٹی این ایس)(ثاقب خان کھٹڑ)سینیئر ممبر بورڈ آف اسلام اباد (ثاقب خان کھٹڑ)سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو نبیل جاوید کی صدارت میں مری ماسٹر پلان/ڈیولپمنٹ پلان اور سرمائی سیزن کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس مری میں اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے والے سرمائی سیزن/برف باری کور پلان سمیت دیگر اہم انتظامات بروقت مکمل کروانے پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ/ ماسٹر پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا تمام محکموں کے افسران انتظامات بروقت مکمل کروائیں اور سرمائی سیزن/برف باری پر ضلع مری میں قائم ہر ایک محکمہ ماسٹر کور پلان پر عمل کرے.

اجلاس ڈسٹرک پولیس آفیسر مری آصف علی آمین، اے ڈی سی آر مری کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی، چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی،اسسٹنٹ کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مری، محکمہ ہائ وے، انچارج محکمہ صحت، افسران ضلعی و تحصیل انتظامیہ، سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم، واپڈا، سوئی گیس، ویسٹ مینجمنٹ، این ایچ اے مری، محکمہ موسمیات، ٹی ڈی سی پی،ایم سی مری،ایم سی کوٹلی ستیاں سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی.