ہری پور ( رپورٹ ملک رضوان چوہان ) پریس کلب ہری پورکے انتخابات سال 2024-25الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے بعدامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی ،7عہدوں پرامیدواروں میں کانٹے کامقابلہ ہوگاجبکہ دوعہدیداربلامقابلہ منتخب ہوگئے ،7عہدوں پر30دسمبر2024کوپولنگ ہوگی ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب ہری پورکے انتخابات سال 2024-25کے لئے چیئرمین الیکشن کمیشن حاجی عبدالرشید،ممبران ملک سعیداختر،ضیاءالاسلام نے سکروٹنی کے بعدامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل سیکرٹری کی نشست پرملک محمداقبال اورفنانس سیکرٹری کی نشست پریاسرخان جدون کے علاوہ کسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے دونوں امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ دیگر7عہدوں کے لئے کانٹے کامقابلہ ہوگاصدرکی نشست کے لئے حنیف اختراورسردارآصف کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوگاجبکہ سینئرنائب صدرکی نشست پرابراراحمدتنولی اورمحمدعمران،نائب صدراول بخت زادہ خان اورقاضی فیصل،نائب صدردوئم وحیداحمداورذیشان جاوید،جائنٹ سیکرٹری کی نشست پرملک ارشداورزبیرخان سواتی ،انفارمیشن سیکرٹری کے لئے ڈاکٹرارشدجمال اورتیمورواجدجبکہ آفس سیکرٹری کی نشست پرنعیم اعوان اورسردارعبدالقیوم کے درمیان کاٹنے دارمقابلہ متوقع ہے الیکشن کمیشن کے مطابق 7عہدوں کے لئے 30دسمبر2024پریس کلب ہری پورمیں پولنگ صبح 11بجے سے لیکردن 2بجے تک ہوگی جبکہ اسی روزگنتی کے بعدحتمی نتائج کااعلان کیاجائے گا۔