اسلام آباد (ٹی این ایس) فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن الیکشن،سجاد حیدر صدر سہیل شہزاد جزل سیکرٹری منتخب
اپنا پینل کی انتخابات میں کلین سویپ تمام امیدواروں نے میدان مار لیا
: راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن پنڈی پریس کلب میں منعقد ہوئے. چیئرمین الیکشن کمیشن ناصر میر ممبر عامر لودھی کے مطابق اپنا پینل کے تمام امیدواروں نے میدان مار لیا. صدر سجاد حیدر سینئر نائب صدر, جہانگیر چوہدری جزل سیکرٹری, سہیل شہزاد نائب صدور جبکہ چوہدری جاوید اور مدثر راجہ فنانس سیکرٹری، محمد عاصم جوائنٹ سیکرٹری، فیصل خان انفارمیشن سیکرٹری، سید مہدی منتخب ہو گئے جبکہ ممبران گورننگ باڈی رضوان خان،حبیب شیخ، راجہ ظفر، حنیف خٹک، عابد ضیاء، سلطان بشیر، طاہر کاظمی بھی کامیاب قرار پائے۔
اس موقع پر سجاد حیدر نے خطاب میں کہا کہ وہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور فوٹو جرنلسٹ کی فلاح وبہبود میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں گے۔ انہوں نے سنیئر فوٹو جرنلسٹ فہیم ملک اور انکے گروپ کو جمہوری عمل میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر فوٹو جرنلسٹ جاوید ناصر بی کے بنگش مظہر خان لطیف عادل آغا مہروز تنویر شہزاد سمیت 87 فوٹو جرنلسٹ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا