کراچی (ٹی این ایس) کراچی مورڑو میربحر ٹاؤن کے تمام شعبہ جات اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں

 
0
50

کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی مورڑو میربحر ٹاؤن کے تمام شعبہ جات اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں افسران و عملہ باہمی روابط کو مظبوط بناکر ایسے مثالی اقدامات کریں کہ مورڑو میربحر ٹاؤن میں رہنے والوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار چیرمین مورڑو میر بحر ٹاون نےوائس چیئرمین شوکت بلوچ ،میونسپل کمشنر الہی بخش اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ الیکٹریکل اینڈ مکینکل سے مرمت کئے جانے والی گاڑیوں کا افتتاح کرتےہوئے کیا ٹاؤن چیرمین نے موقع پر موجود ایکسین ایم اینڈ ای نوید صدیقی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے جبکہ محکمہ میکنکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں موجود تمام کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر ذمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا موقع پر موجود بلدیاتی ا فسران نے ٹاؤن چیئرمین کو اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میی نئی اسٹریٹ لائٹس کی مرمت وتنصیب کا عمل متعلقہ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے جاری ہے جبکہ ورکشاپ میں موجود گاڑیوں و مشینری کی مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے انہوں نے مزید کہا کہ 2025 میں انشاءاللہ تمام اراکین کونسل کو ترقیاتی کاموں کا برابری کی بنیاد پر کام دئےجئینگےاور ہم سب ملکر مورڑومیربحرٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنائینگے