کراچی (ٹی این ایس) کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر ہیڈ آفس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں مشترکہ کوششوں سے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے انہوں نے ہر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں اور باہمی تعاون کو فروغ دیں انہوں نے مزید زور دیا کہ تمام عملہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری اور لگن کے ساتھ نبھائے تاکہ ادارے کے وقار میں اضافہ ہو۔ میٹنگ کے دوران مختلف جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اور تمام شعبے اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کا استعمال کریں۔ ادارے کی ترقی میں ٹیم ورک کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے تمام سربراہان کو چاہیے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی مسائل کو فوری حل کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ ادارے کی ساکھ اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہو خاص طور پر زور دیا کہ شفافیت اور احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور وسائل کا درست استعمال کیا جائے۔میٹنگ کے اختتام پر تمام سربراہان سے ان کے شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ آئندہ میٹنگ میں کارکردگی کی بنیاد پر اہم فیصلے کیے جائیں گے اس اس موقع پر ان کے ہمراہ ،میونسپل کمشنر آغا خلیق،وائس چیئرمین رانا عارف، اے ڈبل ای سلیم دربار، ڈائریکٹر پارکس تحسین پلیجو، ایکسیئن ایم اینڈ ای فہد جمیل،اے ڈبل ای آفاق عالم،سب انجینیئر جنید صدیقی ،سب انجینیئر محمد طارق ، ڈائریکٹر ایچ آر ایم محمد قدیرالدین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حافظ محمد شعیب،پی ایس ٹو ایم سی ساگر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر یو آئی پی ٹی دانیال حسین، و دیگر بھی موجود تھے