چارسدہ (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر پی ایس پی نے آج پولیس اسٹیشن نستہ اور چوکی انٹرچینج کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیس اسٹیشن میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، تھانہ ریکارڈ، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا،
ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر PSP نے تھانے اور چوکی کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے رہائشی بیرک، کوت اور حوالات کا معائنہ کیا اور حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن کے عملے کو تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے نبھائیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ علاقے میں بدمعاش عناصر، منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈی پی او نے عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے اور ان کی مشکلات کو فوری حل کرنے پر بھی زور دیا۔