چارسدہ میں 78سال پرانا پل گرگیا‘ایک شخص جاں بحق 2فرادزخمی

 
0
684

چارسدہ ستمبر9(ٹی این ایس): خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے قریب دریائے کابل پر سردریاب کے مقام پر پل گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ایک ٹرک1939میں برطانوی راج کے دوران بنائے گئے پل سے گزر رہا تھا۔16 سو سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 10 وہیلر ٹرک پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے تینوں افراد ٹرک میں سوار تھے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ پشاور کو ضلع چارسدہ سے منسلک کرنے والا یہ پل 1939 میں قائم ہوا تھا اور اس کی حالت انتہائی مخدوش تھی۔