میاں نواز شریف لندن کے لیے روانہ

 
0
361

اسلام آباد29(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو رخصت کیا۔ وہ عید لندن میں اہلیہ اور بیٹوں کے ساتھ منائیں گےاور عید الاضحی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف امارات کی پرواز625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے۔اس موقع پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر سیکورٹی ہائی الرٹ دیکھی گئی۔

بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کی ڈاکٹروں نے ابھی تاریخ نہیں دی تاہم ان کی کیمو تھراپی لندن میں ہوگی جس کے بعد ڈاکٹرز آپریشن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلارہی ہے اور اس میں انہیں صوبائی و وفاقی حکومتوں اور وزرا کی بھرپور بھی حمایت حاصل ہے