اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

 
0
318

لاہوراگست 29(ٹی این انس): پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان پر ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو5شقوں کی خلاف ورزی پر18فروری کوچارج شیٹ کیاگیا، ان کو5شقوں کی خلاف ورزی پر18فروری کوچارج شیٹ کیاگیا۔

شرجیل خان کیس میں 29 جولائی کو حتمی دلائل جمع کروائے گئے تھے۔

شرجیل خان سمیت پانچ کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کیا گیا۔

واضح رہے ان پر پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں جان بوجھ کر دو ڈاٹ بالز کھیلنے کا الزام ہے۔ شرجیل خان پر 5الزام لگے ، بکی سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کا اعتراف کیا۔

شرجیل خان کے خلاف سماعت گذشتہ ماہ 29 جولائی کو مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ پی سی بی نے کرکٹر پر تاحیات پابندی کی سفارش کی تھی ۔